تازہ تر ین

پاکستان پردوطرفہ سرجیکل سٹرائیک کا امریکی منصوبہ

لاہور (تجزیہ نگار) انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا پر دباﺅ ڈالنے میں ناکامی کے بعد امریکہ نے اب پاکستان کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اسے بھارت اور اسرائیل کا تعاون بھی حاصل ہو گا۔ اس مقصد کے لئے اس نے پاکستان کے اندر دو طرفہ سرجیکل سٹرائیک کے علاوہ دہشت گردوں کو تربیت دے کر پاکستان میں حساس مقامات پر دہشت گردی اور تخریب کاری کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان دہشتگردوں کو تربیت دینے کے لئے امریکی ٹرینر افغانستان پہنچ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک طرف سے بھارت اور دوسری طرف سے امریکہ سرجیکل سٹرائیک کر سکتے ہیں۔ ان دونوں ممالک کے نشانوں میں دیگر اہم مقامات کے علاوہ سی پیک کے منصوبے بھی ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک اور ان کے اتحادیوں کے لئے یہ منصوبہ پریشانی کا باعث ہے تاہم دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر قسم کی دھمکیوں اور ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور دفاعی ادارے اپنی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔ اس صورتحال سے دوست ممالک کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین سطح سے آنے والی امریکی دھمکیوں اور افغانستان سے حاصل انٹیلی جنس معلومات پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کے آنے کے بعد سے امریکی حکام مسلسل پاکستان پر دباﺅ ڈال رہے تھے کہ وہ افغان جنگ کا بوجھ بھی اٹھائے، تاہم پاکستان کے صاف انکار سے ٹرمپ انتظامیہ مشتعل دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تنازعات کے باعث امریکہ میں اپنی کم ہوتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے بھی ٹرمپ ایک نیا محاذ کھولنا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا کے معاملے پر ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو اپنا ہدف بنا لیا ہے، امریکی اسٹیبلشمنٹ وائٹ ہاﺅس کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ اسے بھی افغان جنگ میں ناکامی کا زخم ملا ہے۔ افغانستان پہنچنے والی اضافی 4 ہزار امریکی فوجیوں میں خصوصی ٹرینر بھی شامل ہیں جن کے ذریعے داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ امریکہ ڈرون حملوں کا دائرہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈرون حملوں کا ہدف بلوچستان میں سی پیک کا روٹ ہو سکتا ہے، پاکستانی حکام نے امریکی سازشوں اور ممکنہ مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ حملہ آور ڈرون کو مار گرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس امریکی ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ دوسری جانب افغانستان سے دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کیلئے سرحدوں کی نرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ موجودہ نازک صورتحال میں ملک میں اندرونی استحکام اہم ہے۔ اسی لئے سکیورٹی حکام نے سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لے کر صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی، سعودی عرب اور چین جیسے دوست ملکوں کو بھی صورتحال پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv