تازہ تر ین
aitzaz ahsan

عمران خان کس کیس میں پھنس سکتے ہیں ؟؟ اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے خود نیب کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی حدیبیہ کیس نہ کھولنے کے فیصلے پر حیرانگی ہوئی۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیس میں فرق ہے۔ نواز شریف نے ایک کاغذ بھی پیش نہیں کیا۔ جہانگیر ترین نے مکمل منی ٹریل دی تھی۔ عمران خان نے بھی منی ٹریل دی۔ نواز شریف ملکیت کا ثبوت بھی دیتے تو بات بن سکتی۔ بند گلی میں پھنسے نواز شریف اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔ وکلاءتحریک کے مثبت اثرات بہت ہیں۔ مگر منتشر وکلاءاور متکبر ججز کے 2منفی اثرات بھی ہوئے جہانگیر ترین کے اپیل میں بچنے کے امکانات عمران خان پھنس سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتزاز نے کہا کہ ججز نے فیصلے میرٹ پر کرنے ہوتے ہیں ۔ نیب 20بار بھی تفتیش کرنا چاہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے منی ٹریل دی انہیں بھی گھر بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی نواز شریف نے منی ٹریل نہیں دی۔ ایک کاغذ بھی پیش نہیں کیا تھا۔ نواز شریف کے پاس بچت کا کوئی راستہ نہیں یہ دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔ جہانگیر ترین کا کیس نواز شریف سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس بھی مختلف ہے۔ عمران خان نے بھی منی ٹریل دکھائی کہ جمائما کے ذریعے پیسے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے62اور63میں ترمیم کی تجویز دی تھی مگر نواز شریف نہیں مانے تھے۔ اب بھی ترمیم ہو تو کوئی حرج نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن ٹھوس ہو گی۔ عمران خان کے کیس میں ریویو کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ مگر وہ پھنس بھی سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقامہ منی لانڈرنگ سے زیادہ سخت کیس ہے کیا کوئی یہ سوچ سکتا ہے کہ برطانیہ کا وزریاعظم یا امریکی صدر پاکستان یا سعودی عرب میں کسی کمپنی کا ملازم ہے۔ یہ بڑا جرم اور آرٹیکل 6کا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف برادران سے بہت نرمی برتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے گالم گلوچ بریگیڈ میں وکلاءشامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ آرمی چیف کو فوج آئی بی کو پولیس ، چیف جسٹس کو عدلیہ کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر رہے۔ انہیں پارٹی سے بالکل لا تعلق نہیں رکھا جا سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv