تازہ تر ین
zia shahid and khakaan

پانی کیلئے عالمی بنک کے پاس گئے ہیں،امید ہے ریلیف مل جائیگا :شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اپنے نمائندے سے ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی بنک سے رجوع کیا ہے، امید ہے کہ بھارت سے تین دریاو¿ں میں پانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، وہ گذشتہ روز سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے دوران سی پی این اے کے صدر اور خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کے سوال کا جواب دے رہے تھے ، ضیا شاہد نے ان سے کہا تھا کہ سندھ طاس سمجھوتے کے تحت بھارت جو طے شدہ سہولتیں چناب، جہلم اورسندھ کے سلسلے میں لے رہا ہے وہی سہولتیں وہ ستلج ، راوی اور بیاس کیلئے دینے کا بھی پابند ہے ، اس سمجھوتے کے تحت گنجائش موجود ہے کہ ہم عالمی مصالحتی عدالت میں جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے کمشنر نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں سات سال پہلے پی سی ون بناکر بھیج دیاتھا جس میں تجویز کیاگیا تھا کہ ہمیں مصالحتی عدالت میں جانا چاہئے کیونکہ اس سے پہلے ہم نیلم ، جہلم کے سلسلے میں کشن گنگا کیس جیت چکے ہیں اور بھارت نے اس دریا میں پچاس فیصد پانی چھوڑ دیاتھا تاہم حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، ضیا شاہد نے تجویز کیا تھا کہ اس سلسلے میں جائزہ کمیٹی بنائی جائے، جس پر وزیر اعظم نے کہا ، ماہرین نے مجھے بتایاہے کہ بھارت سندھ طاس سمجھوتے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کررہا مگر ہم عالمی بنک کے پاس گئے ہیں، امید ہے کہ ہمیں وہاں سے ریلیف مل جائیگا، واضح رہے کہ عالمی بنک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے میں ضامن ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv