تازہ تر ین

پہلاون ڈے بھارتی سورماﺅں کو اپنے گھر میںشرمناک شکست

دھرم شالا ( نیو ز ا یجنسیا ں ) سری لنکا نے بھارت کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آ?ٹ کلاس کر دیا اور 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سرنگا لکمل کی تباہ کن باولنگ کے باعث میزبان سائیڈ 112 پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کے 5 اہم بلے باز 16رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،سری لنکن بالروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھارتی اوپنر شیکھر دھون سمیت 4 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر آٹ ہوئے جب کہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ایک موقع پر بھارتی ٹیم29رنزپر7وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔ لکمل نے 13 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ایم ایس دھونی نے 65 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ آئی لینڈرز نے ہدف 20.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اپل تھرنگا نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرنگا لکمل کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ اتوار کو دھرم شالا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان تھیسارا پریرا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ بھارتی ٹیم سرنگا لکمل کی تباہ کن باولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور38.2 اوورز میں 112 رنز بناکر آ?ٹ ہوگئی۔ ایم ایس دھونی نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور 65 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ میزبان ٹیم کا ٹاپ اور مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ کپتان روہیت شرما دو، شیکھر دھون صفر، شیریاس آئیر نو، دنیش کارتھک صفر، منیش پانڈے دو اور ہارڈیک پانڈیا دس رنز بنا سکے۔ سرنگا لکمل نے کیریئر بیسٹ با?لنگ کی اور 13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نوان پردیپ نے دو جبکہ اینجلو میتھیوز، تھیسار پریرا، دنن جایا اور پتھریانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 20.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اپل تھرنگا نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اینجلو میتھیوز 25 اور نروشن ڈکویلا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھونیشور کمار، بمراہ اور ہارڈیک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv