تازہ تر ین

ہملٹن ٹیسٹ ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار

ہیملٹن(اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لئے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 158 رنز درکار ہیں۔ کریگ براتھویٹ نے ففٹی بنائی۔ ساﺅدی، ویگنر، بولٹ اور گرینڈ ہوم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 373 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ٹرینٹ بولٹ 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ شینن گیبریئل نے چار اور کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو یہاں ہیملٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 286 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 12 اور نیل ویگنر ایک رن پر ناٹ آﺅٹ تھے۔ ویگنر گزشتہ روز کے سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر کیمار روچ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بلنڈل بھی 28 رنز بنانے کے بعد شینن گیبریئل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ ٹم ساﺅدی اور ٹرینٹ بولٹ نے آخری وکٹ میں 61 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور373 تک پہنچایا، ساﺅدی 31 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جبکہ بولٹ 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ شینن گیبریئل نے چار اور کیمار روچ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے۔ ریمن ریفر 22 اور کمنر 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کپتان کریگ براتھویٹ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں شین ڈورچ 35 ، ہیٹمائر 28، کیمار روچ 17 ، شائی ہوپ 15 اور روسٹن چیز 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹم ساﺅدی، ٹرینٹ بولٹ ، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv