تازہ تر ین

اوشیانا پاورلفٹنگ پاکستانی پلیئرز نے گولڈ میڈلزکا انبار لگادیا

سنگاپور(نیوزایجنسیاں) اوشیانا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سنیہا غفور اور سیبل سہیل نے 4، 4 گولڈ میڈل جیت کر کلین سویپ کردیا جس کے نتیجے میں پاکستان نے مجموعی طور پر 15 تمغے حاصل کرلئے ہیں۔میڈیا کے مطابق سنگا پور میں جاری اوشیانا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 15 تمغے حاصل کرلئے ہیں۔ پاکستان کی سیبل سہیل نے 47 کلوگرام کیٹگری میں 4 گولڈ میڈل لے کر کلین سویپ کردیا۔ انہوں نے بینچ پریس، اسکواٹ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں 4 گولڈ میڈل حاصل کئے اور اس طرح پاکستان نے 14 سونے کے اور مجموعی طور پر 15 تمغے جیت لئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے سنیہا غفور اور ٹونکل سہیل نے 8 طلائی تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ روز سنہیا نے 57 کلوگرام کیٹگری میں 4 سونے کے تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈلفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیتے۔ پاکستان کی دوسری ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل نے بھی 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے 8 طلائی تمغے جیتنے پر پاکستانی پاورلفٹر سنیہا غفور اور سیبل سہیل کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے تمغے جیت کر ملک و قوم کا نام روش کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کھیل کے میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv