تازہ تر ین

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کراچی سے لاہور شفٹ کر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک )حکومت سندھ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کراچی سے شفٹ کر دیا گیا۔سندھ حکومت نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کی میزبانی کا سنہری موقع گنوادیا، میگا ایونٹ کا فائنل اب لاہور میں ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ مئی 2017 سے ہمارے سندھ حکومت کے ساتھ معاملات چل رہے تھے، متعدد بار سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا تھا تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے کی بنا پر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا گیا جس پر سیکریٹری اسپورٹس پنجاب عامر جان نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔سیکریٹری اسپورٹس پنجاب عامر جان کی یقین دہانی کے بعد بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 21 جنوری کو اب لاہور میں ہوگا جبکہ اس سے قبل اس فائنل میچ کو کراچی میں کرانے کی خواہش تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے 11 میچز دبئی میں جبکہ 7 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں۔چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم کی میگا ایونٹ کے حوالے تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے، میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی۔مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پانچویںعالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان پیر کوکرے گی۔چیئرمین کونسل سید سلطان شاہ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کیلئے 18کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے حتمی منظوری کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو بھجوا دی ہے جب کہ پی بی سی سی کے چیئرمین پیر کو باضابطہ طور پر قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے پہلے مرحلے میں ورلڈ کپ کیلیے38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں تربیتی کیمپ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تاہم ڈومیسٹک نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان اور بہاولپور میں جاری ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 18 رکنی اسکواڈ کی حتمی منظوری کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کو بھجوا دیا گیا ہے تاہم باضابطہ ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔سید سلطان شاہ نے کہاکہ 2006 میں ہم نے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کی تھی جس میں پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔ انھوں نے توقع ظاہرکی کہ آئندہ سال جنوری میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں بھی میزبانی اور ہوم گراو¿نڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv