تازہ تر ین

بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار ششی کپور چل بسے

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا، وہ اداکار پرتھوی راج کپور کے بیٹے جب کہ راج کپور اور شمی کپور کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1948 میں فلم ”آگ“ سے کیا جب کہ 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم”دھرم پترا” میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 70 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے کئی لازوال فلموں میں کام کیا۔یہ خبر بھی پڑھیں: ششی کپور کو” لائف ٹائم اچیومنٹ“ ایوارڈ سے نوازا گیابالی ووڈ لیجنڈ ششی کپور نے 175 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ وہ اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی تھے۔ انہوں نے بھارتی سینماوں کو کئی بہترین فلمیں دیں جو آج بھی مقبول ہیں۔ششی کپور کی شہرہ آفاقفلموںمیں”دیوار“،”وجیتا“، ”کبھی کبھی“،”نمک حلال“،”سہاگ“،”محافظ“ اور”مسٹر رومیو“ شامل ہیں، ان کی اداکارہ راکھی کے ساتھ جوڑی کو الی ووڈ کی کامیاب ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے اور اپنی جانداراداکاری کی بدولت اعلی ترین فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ان کی فلم ” دیوار“ میں ان کا ڈائیلاگ ”میرے پاس ماں ہے“ کو کافی شہرت حاصل ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv