تازہ تر ین

شہزادوں سے ڈیل ‘ شہزادیوں کی پکڑ دھکڑ کھاتے کھل گئے

ریاض (خصوصی رپورٹ)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے قبل گرفتار کیے گئے شہزادہ متعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے اپنی رہائی کے لیے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔شہزادہ متعب کے علاوہ تین اور افراد کی سعودی حکومت کے رہائی کی شرائط طے پا گئی ہیں۔یاد رہے کہ شہزادہ متعب ان 200 اہم سیاسی اور کارروباری شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں چار نومبر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔64 سالہ شہزادہ متعب سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انھیں گرفتاری سے تھوڑی دیر قبل ہی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ دریں اثنا سعودی حکام نے بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے شہزادوں کی گرفتاریوں کے بعد اب شہزادیوں کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادیوں کو شہزادوں والے ہوٹل کے بجائے کسی دوسرے ہوٹل میں رکھا جارہا ہے۔ سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے فرانس میں پناہ لینے والے صاحبزادے کے علاوہ تمام صاحبزادوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور اب ان کی صاحبزادیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن سعود کے مرحوم صاحبزادے سلطان بن عبدالعزیز کی تمام صاحبزادیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شہزادوں کی بیماری کی صورت میں باہر جانے کی روک تھام کے لئے ان کے ہوٹل کے نچلی منزل کو ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے۔ ہوٹل کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں کو بدل دیا گیا ہے اور سخت ترین حفاظتی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv