تازہ تر ین
arkaan asembly.jpg

ن لیگ کو بڑا جھٹکا….! 3 ارکان اسمبلی نے علم بغاوت بلند کر دیا

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بہاولنگر سے قومی اسمبلی کے تین ن لیگی ارکان قومی اسمبلی نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے بغاوت کافیصلہ کیا ہے ، جس سے ضلع کی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے، ان ارکان میں چشتیاں سے طاہربشیر چیمہ، منچن آباد سے اصغر شاہ اور عالم دادلالیکا شامل ہیں، بتایاگیا ہے کہ طاہر بشیر چیمہ عرصہ دراز سے پارٹی کی پالیسیوں اور سینئر قیادت سے نالاں تھے، انکا نام ان اراکین پارلیمنٹ کی فہرست میں شامل تھاجن پر مبینہ طور پر دہشتگردوں سے روابط کا الزام تھا ، انہوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا، یزمان سے رکن قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے چھوٹے بھائی طاہر بشیر چیمہ ایم پی اے ، چشتیاں اور تحصیل ناظم بھی رہے ہیں ، گذشتہ چار برسوں میں انہوں نے اپنے گروپ کو ضلع بھر میں مضبوط کیا اورگذشتہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ہی مخالف دھڑے کا صفایا کردیاتھا،حالیہ سیاسی بحران سے قبل ہی انہوں نے اپنے سیاسی دھڑے کو بتادیاتھا کہ میان نوازشریف کی نااہلیت پر وہ انکی حمایت نہیں کرینگے، انہوں نے اسمبلی میں ووٹ بھی نہیں دیا جس کی وجہ سے اختلافات شدت اختیار کرگئے، ان سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے لیکن تحفظ ختم نبوت پر انہوں نے برملا حکومت کی پالیسی سے اختلاف کیا ہے ، منچن آباد سے ایم این اے اصغر شاہ آزاد حیثیت سے انتخاب جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے، لیکن مسلسل بے اعتنائی کی وجہ سے صوبائی ، مرکزی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہونگے، وہ چیئرمین ضلع کونسل قلندر حسین شاہ کے قریبی عزیز ہیں ،بہاولنگر سے ایم این اے عالم داد لالیکا جوکہ پرانے پارلیمنٹرین اور وفاقی وزیر عبدالستار لالیکا مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے وہ بھی اپنی راہیں جدا کرچکے ہیں، تین اراکین قومی اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کے اثرات صوبائی حلقوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں، بلدیاتی سیاست میں انکا مضبوط گروپ موجود ہے ، یاد رہے کہ چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر قلندر حسین شاہ ان تینوں کی حمایت سے جیتے تھے، ان تین اراکین قومی اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے فیصلے سے ضلع بھر کی سیاست میں ہلچل برپا ہوگئی ہے ۔ جنوبی پنجاب میں اہم سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں۔وہ آئندہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرینگے، اس کا فیصلہ چند ہفتوں میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv