تازہ تر ین

چیئر مین این ایچ اے کی ہائیکورٹ میں حا لت پتلی ، دیکھنے والے محظوظ ہو تے رہے

لاہور(رازش لیاقت پوری سے)این ایچ اے کی ایک اور بڑی نا اہلی سامنے آگئی،نیشنل ہائی وے سیکشن 4.5کوٹ سبزل تا بہاولپورسڑک کے توسیعی منصوبے کے 70فیصد متاثرین کو15 سال گزرنے کے باوجود ان کی زمینوں کا معاوضہ نہیں دیا،کچھ متاثرین اگلے جہان چلے گئے تو کچھ ابھی تک ریونیوڈیپارٹمنٹ اور این ایچ اے دفاتر رحیم یار خان ، بہاولپور اورملتان میں جوتیاں چٹخانے پر مجبورہیں،لینڈ ایکوزیشن کلرک اور ریونیوڈیپارٹمنت ابھی تک اسسمنٹ لگانے تک محدودہے ، تفصیل کے مطابق میاںمحمد نواز شریفنے اپنے دور اقتدار میں کراچی تا ملتان کے ایل پی روڈ کے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا تھا،اس سڑک کو دورویہ بنانے کا منصوبہ بنا،یہ منصوبہ2001 سے شروع ہوااور2004 میںمکمل ہوااس توسیعی منصوبے کے لیے مقامی لوگوں کی زمینیں بھیحاصل کی گئیں، ندھ میں تو متاثرین کو ادائیگی ہوگئی مگر کوٹ سبزل سے بہاولپور تک تقریبا250کلومیٹر کے 70فیصد متاثرین کو ابھی تک ادائیگیاں نہیں ہوئیں،مثاترین کی بڑی تعداد ضلع بہاولپور اور ضلع رحیم یار خان کے علاوہ این ایچ اے دفاتر ملتان ،بہاوپور اور رحیم یار خان میں بھی رلتی رہی، اہلکاروں سے معاملات طے ہونے کے باعث کچھ لوگوں کو تومعاوضہمل گیا مگر زیادہ متاثرین ابھی تک محروم ہیں،اس حوالے سے نیشنل ہائی وے متاثرین کمیٹی کے چئیرمین ویونین ناظم کچی محمد خان اور ملک خالد محمود نائچ نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این ایچ اے کے خلاف ترنڈہ محمد پناہ کی ثوبیہ اسلم نے ہائیکورٹ کے بہاولپوربنچ میں جسٹس امیرحسین بھٹی کی عدالت میں ایک کیس بھی دائر کیا تھا کہ اسے این ایچ اے سے معاوضہ دلوایا جائے جس پر معزز جج صاحب نے نوٹس لے کر چیئرمین این ایچ اے اشرف تارڑ کی سرزنش کی تھی اور اسے معاوضہ دلوایا تھاانہوں نے کہا کہ اب سارے لوگ تو عدالت میں نہیںجاسکتے ، ہم این ایچ اے اور محکمہ ریونیوکے درمیان شٹل کاک بنے ہوئے ہیں،ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہم ابھی تک اسسمنٹ کر رہے ہیں،انہوں نے ”خبریں “کو بتایاکہ این ایچ اے دیکھنے میں جتنا بڑا ادارہ ہے اس میں اتنے ہی کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں یہ تو پندرہ سال پرانا معاوضہ نہیں دے رہے یہ سی پیک کے متاثرین کو کیسے اکاموڈیت کریں گے،میری جناب ضیاشاہد سے اپیل ہے کہ پورے ملک میں این ایچ اے متاثرین کی داد رسی کروائی جائے کیونکہ پورے ملک میں این ایچ اے کام کررہا ہے مگر اس ادارے میں موجود کرپٹ عناصر لوگوں کو ان کے جائز معاوضے بھی نہیں دیتے ،انہوں نے این ایچ اے سربراہ اشرف تارڑ کی بے حسی اور وزیر مواصلات مولوی عبدالکریم کی سستی پر بھی تنقید کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv