تازہ تر ین

ایم کیو ایم نہ پی ایس پی ،نئی سیاسی جماعت بارے تہلکہ خیز خبر

کراچی (وحید جمال) کراچی میں ایم کیوایم پاکستان اور پاکستان سرزمین پارٹی کی سیاسی کشیدگی اور ایک دوسری پارٹی کی قیادت پر الزامات سے کراچی کی سیاسی صورتحال کو غیر یقینی اور پیچیدہ بنادیا ہے۔ شہر قائد میں سیاست دان مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی بیانات سے کام لے رہے ہیں کراچی کے سیاسی حلقوں کے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پاٰرٹی کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا اندیشہ ہے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک نئی سیاسی جماعت کے قائم کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں جو اپنی سیاست کا محور کراچی کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر رکھے گی آئندہ چند دنوں میں ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے کئی اہم رہنماﺅں کو منی لانڈرنگ کیس اور سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کیس میں سخت مشکلات اور مسائل کا سامنا ہوگا جس سے ان کے سیاسی مستقبل کا بھی فیصلہ ہوجائے گا مصدقہ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی پارٹی کے قیام میں سرفہرست سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان ہیں جن کی اپنے طویل گونرر شپ کے دور میں کراچی کے مسائل پر خاصی مضبوط گرفت رہی ہے ان کی سیاسی و عوامی حلقوں سمیت تاجر برادری صنعت کاروں کے حلقوں میں بہت زیادہ اہمیت رہی ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے سابق چیئرمین سلیم شہزاد کی ایک دو روز میں کراچی آمد متوقع ہے۔ وہ لندن قیادت سے ناراض اور طویل عرصے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کی کراچی آمد کو موجودہ سیاسی صورتحال میں سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں۔ دبئی میں زیر حراست ایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو پاکستان لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جو سانحہ بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سمیت 12مئی کے ہائی پروفائل مقدمات کا اہم کردار ہے، اس میں وکیلوں کو زندہ جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں، حماد صدیقی نے ایم کیوایم اور پاکستان قیادت کے ملوث ہونے کے بعد ثبوت اور اعترافی بیانات دے دیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین کی قیادت سنگین پریشانیوں کا شکار نظر آتی ہے کراچی کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv