تازہ تر ین

پاکستانی سینٹ میں بھونچال ،52 سینٹرز بارے اھم ترین خبر پا

کراچی‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 12، سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان کے 11، 11، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 2 اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے 4سنیٹرز آئندہ سال 11مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ 52میں سے 18سنیٹرز کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے،9 کا مسلم لیگ (ن)، 5کا عوامی نیشنل پارٹی، 4کا ق لیگ، 4متحدہ قومی موومنٹ، 3جمعیت علما اسلام (ف)، 2بلوچ نیشنل پارٹی (اے) اور ایک کا تعلق تحریک انصاف اور ایک کا مسلم لیگ (ف) سے ہے جبکہ 5 آزاد سنیٹرز بھی اگلے سال اپنا وقت مکمل کرلیں گے۔ ریٹائر ہونے والے نمایاں سنیٹرز میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، مشاہد حسین سید، فرحت اللہ بابر، اعظم سواتی، کامران مائیکل، شاہی سید، کامل علی آغا، طلحہ محمود، طاہر مشہدی، نصرین جلیل اور الیاس بلور شامل ہیں۔ سنیٹرز کے ریٹائر ہونے کے بعد (ق) لیگ کی سینٹ میں نمائندگی ختم ہوجائے گی۔ پنجاب سے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ، ظفراللہ خان، سعود مجید، آصف سعید کرمانی، اسحاق ڈار جبکہ (ق) لیگ کے کامل آغا، آزاد سنیٹر محسن آغا اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن شامل ہیں۔ سندھ سے اپنی مدت پوری کرنے والے 12سنیٹرز میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب، کریم احمد خواجہ، رضا ربانی، مختار احمد دھامرہ، تاج حیدر، سحر کامران اور ہری رام جبکہ ایم کیو ایم کے کرنل (ر) طاہر مشہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی، فروغ نسیم اور نسرین جلیل، مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر شاہ شامل ہیں۔ خیبرپی کے کے 11سینیٹرز میں احمد حسن (پی پی پی)، باز محمد خان (اے این پی)، سیف اللہ خان بنگش (پی پی پی)، اعظم خان سواتی (پی ٹی آئی)، طلحہ محمود جے یو آئی (ف)، نثار محمد(مسلم لیگ ن) ، شاہی سید (اے این پی) ، فرحت اللہ بابر (پی پی پی)، الیاس احمد بلور (اے این پی)، روبینہ خالد (پی پی پی) اور زاہدہ خان (اے این پی) شامل ہیں۔ بلوچستان سے محمد داﺅد خان اچکزئی (اے این پی)، مولانا حافظ حمداللہ (جے یو آئی ف)، میر اسرار اللہ خان زہری (بی این پی اے)، یوسف (پی پی پی)، نواب سیف اللہ مگسی (پی پی پی)، سعیدالحسن مندوخیل(مسلم لیگ ن)، سردار فتح محمد حسنی (پی پی پی)، مفتی عبدالستار(جے یو آئی ف) ، روزی خان کاکڑ (پی پی پی)، نسیمہ احسن (بی این پی اے) اور روبینہ عرفان (مسلم لیگ ن)شامل ہیں۔ فاٹا کے چار آزاد سینیٹرز ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، نجم الحسن اور صالح شاہ۔ اسلام آباد کے دو سنیٹرز عثمان سیف اللہ (پی پی پی) اور مشاہد سید (ق) لیگ بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔ سنیٹرز‘ ریٹائرڈ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv