تازہ تر ین
paradise leakes

پیرا ڈائز لیکس میں شامل ؟پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ ،شکنجہ تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بیورو آف یونیو (ایف بی آر) نے رواں ہفتے پیرا ڈائیز لیکس میں آنے والے 135 پاکستانی شہریوں میں سے 19 افراد کی شناخت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ان کی تفصیلات طلب کرلی۔ نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ ایف بی آر پیرا ڈائز لیکس میں جن 19 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوئی ہے‘ ان کی تفصیلات کے حصول کے لئے انہوں نے ایس ای سی پی‘ سٹیٹ بینک اور نادرا کو مزید تفصیلات لینے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط کے مطابق سٹیٹ بینک سے ان افراد کے بینک اکاو¿نٹس اور بیرون ملک ترسیلات کی تفصیل مانگی گئیں جبکہ ایس ای سی پی سے ان افراد کے نام رجسٹرڈ کمپنیوں اور کاروبار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے نادرا کو لکھے گئے خط میں ان کے تفصیلی کوائف مانگے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv