تازہ تر ین
shahbaz shareef and fazal ur rehman

قبل از وقت عام انتخابات بارے شہباز ،فضل الرحمن ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خےال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقادکے مطالبے کوخارج ازامکان قرار دےا۔ملاقات مےں جمہورےت کے استحکام کےلئے مثبت کردارمستقبل مےں بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیاگےا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہے کیونکہ راوادری ، اتحاد اوراتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی اورسب کو پاکستان کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جو اپنے صوبے مےں کچھ نہےں کرسکے اب وہ قبل از وقت انتخابات کا شوشہ چھوڑ رہے ہےں اور دشنام طرازےاں کرنے والے ان عناصر کی کارکردگی اپنے صوبے مےں سب کے سامنے آچکی ہے ۔ےہ وہ عناصر ہےں جو اپنے صوبے کے عوام کو ڈےنگی مےں اکےلا چھوڑ کر پہاڑوں پرچڑھ گئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹ اوربے بنےاد الزام تراشی کر کے پاکستان کو جان بوجھ کر نقصان پہنچا ےا گےا ہے۔پاکستان کی سےاست مےں جھوٹ بولنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے آئندہ بھی مسترد کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ اجتماعی بصےرت اور مشترکہ کاوشوں کے ذرےعے ملک کو مسائل سے نجات دلانا ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے پاکستان کےلئے برطانوی وزےراعظم کے تجارت کے بارے مےں ایلچی و رکن برطانوی پارلےمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی،جس مےں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک برطانےہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کیا گیا۔رحمان چشتی نے صوبے کے عوام کی فلاح وبہبوداورتوانائی کے شعبہ مےں شاندارکارکردگی پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو خراج تحسےن پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عوام کی خوشحالی کےلئے بہترےن انداز مےں کام کےا ہے اورتوانائی بحران کے خاتمے کےلئے بھی شہباز شریف کی کاوشےں لائق تحسےن ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سب سے بہترےن ہے اور انکی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کو بہترےن سہولتےں فراہم کی ہےں ۔پنجاب حکومت کےساتھ مستقبل مےںبھی مختلف شعبوں مےں قرےبی تعاون کومزےد فروغ دےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرطانےہ کے درمےان تارےخی اوربہترےن تعلقات موجود ہےں اورمسلم لےگ(ن) کی حکومت کے دور مےں پاک برطانےہ تعلقات کو مزےد وسعت ملی ہے ۔برطانےہ کے بےن الاقوامی ترقےاتی ادارے( ڈےفڈ)کےساتھ سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے بے مثال پروگرامز کامےابی سے چل رہے ہےں اور آنے والے وقت مےں پاکستان اوربرطانےہ کے درمےان تعلقات کو مزےد وسعت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز نے منڈی بہاﺅ الدین کی تحصیل پھالیہ میں لڑکی کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاﺅ الدین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سندھ کے معروف دانشور، مفکر اور مصنف محمد ابراہیم جویو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv