تازہ تر ین

الیکشن سے مائل حل نہ ہوںتو کچھ اور کرنا ہوگا:مشرف

اسلام آباد(آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ الیکشن سے مسائل حل نہ ہوں تو کچھ اور کرنا ہوگا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچارہے ہیں ، ان سے نجا ت ملنی چاہیے، ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر تشویش ہے، ایک صورت ہے فاروق ستار کی جگہ میں سربراہ بن جا¶ں لیکن میں پاگل ہوں گا کہ اپنی حیثیت نیچی کرکے آدھی ایم کیوکیو کا سربراہ بن جا¶ں؟لوگ پاکستان عوامی اتحاد میں آجائیں، سب قومیتیں اکٹھی ہوجائیں، ایک نام ہوجائے اور ہمارے ساتھ اتحاد میں شامل ہوجائیں۔جمعہ کے روزاسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ختم ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں تباہی مچارہے، ان سے نجا ت ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ، ایم کیو ایم اور مہاجر بدنام ترین نام بن گئے ، ایم کیو ایم والے مہاجر اوراپنا نام چھوڑ کر نیا نام رکھیں، مہاجر نام چھوڑکر اپنے آپ کو پاکستانی کہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر تشویش ہے، ایک صورت ہے فاروق ستار کی جگہ میں سربراہ بن جا¶ں لیکن میں پاگل ہوں گا کہ اپنی حیثیت نیچی کرکے آدھی ایم کیوکیو کا سربراہ بن جا¶ں؟کہاں یہ لوگ،پاکستان میں نئی سیاسی قوت بننی چاہیے، کہ۔اے پی ایم ایل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا اتحاد غیر فطری ہے اس لیے الگ ہوگئے، میرا وژن ہے کہ مہاجر قومیت اکٹھی ہوجائے ایک نام کے نیچے آجائے، ۔اس موقع پر پرویزمشرف کی سربراہی میں پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے نیا سیاسی اتحاد قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا،پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی میں اتنی قومیں بستی ہیں جو پورے پاکستان میں نہیں، لوگ پاکستان عوامی اتحاد میں آجائیں، سب قومیتیں اکٹھی ہوجائیں، ایک نام ہوجائے اور ہمارے ساتھ اتحاد میں شامل ہوجائیں۔سابق صدر نے کہا کہ مسلم لیگ کے علاوہ دھڑے اکٹھے ہو جائیں تو پاکستان کی فورس بن جائے گی، دیہی علاقوں میں فورس اکٹھی کریں تاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو ہرا سکیں۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیسز کا سامنا کرنے کو تیارہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv