تازہ تر ین
ishaaq daar

استعفی دینگے چارج لیں گے

لاہور (اپنے نمائندے سے) انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے استعفیٰ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے کیونکہ ان کی مسلسل غیرحاضری اور احتساب مقدمات کی وجہ سے وزارت خزانہ کے معاملات بگڑتے جا رہے ہیں اور ملکی معاشی صورتحال کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی جگہ سنیٹر مفتاح اسمعیل کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس وقت مشیر خزانہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسحق ڈار کے استعفیٰ کےلئے حکومت پر دباﺅ بڑھتا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کو بھی ان کے بعض ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسحق ڈار کی جگہ کوئی دوسرا مستقل بندوبست کر لیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں وہ اس قابل نہیں ہے کہ اپنی وزارت کے امور کو بطریق احسن چلا سکیں۔ ابھی یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ مزید کتنا عرصہ بیرون ملک زیر علاج رہیں گے اور پھر احتساب عدالت میں مقدمات کی مدت اور انجام کا بھی علم نہیں۔ دل کی تکلیف کے باعث ان کےلئے اس اہم ترین وزارت کے کام کے حوالے سے دباﺅ برداشت کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہٰذا موجودہ اور سابق وزرائے اعظم کی طرف سے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ جلد کابینہ سے استعفیٰ دیدیں تاکہ یہ جگہ کسی متحرک شخص کو دی جا سکے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسحق ڈار اگلے چند روز میں استعفیٰ دیدیں گے۔ جس کے بعد مشیر خزانہ سنیٹر مفتاح اسمعیل کو وزارت کا حلف دلوا کر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا جائے گا اور انہیں اس کےلئے گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ وزارت پر برقرار رہنا حکومت کےلئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے کیونکہ ان پر اپنی آمدنی کے مقابلے بہت زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے اور حال ہی میں ان کی اور ان کے بیوی بچوں کی بہت سی املاک منظر عام پر آئی ہیں جس کی بنا پر نیب نے ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹوں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv