تازہ تر ین

سابق آئی جی مشتاق سکھیرانے بہتی گنگا سے ہاتھ ہی نہیں دھوئے بلکہ اشنان ہی کرڈالا

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پولیس کے 30سے زائذ پٹرول پمپ ٹھیکے پر دے دئیے یا اندر کھاتے فروخت کردئیے گئے اس حوالے سے محکمہ پولیس کے افسران لاعلم ہیں۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا ریٹائرڈ ہونے سے قبل اپنی مانی کرتے ہوئے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لئے قائم کئے گئے پٹرول پمپس کو من پسند افراد کو نواز گئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی ایک لاکھ 80ہزار سے زائد اہلکاروں پرمشتمل فورس کی ویلفیئر کے لئے ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ ویلفیئر فنڈ زکی کٹوتی کی جاتی ہے اور ان پیسوں کو ملازمین اور افسروں کی فلاح و بہود پر خرچ کیا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب پولیس کی ملکیت ویلفیئر فنڈز کے پیسوں سے تعمیر کئے گئے محکمہ پولیس کے 30سے زائد مختلف اضلاع میں پٹرول پمپس کو ٹھیکے پر دے دیا ہے یا پھر ان کو پرائیویٹ کمپنیوں کو فروخت کردیا اس بات کا تاحال پنجاب پولیس کے افسران کو علم نہیں ہوسکا۔ان پمپس سے سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو پٹرول فراہم کیا جاتا ہے۔ے ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا محکمہ پولیس کے پٹرول پمپس کو من پسند افراد کو اپنی من مانی کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونے سے قبل ہی دے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv