تازہ تر ین

لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی بم پھر تیار، قیمتوں میں اضافہ جان کر آپ کے ہوش گم ہوجائیں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے بجلی اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی صارفین سے 100 ارب روپے وصول کرنے کی تیاری کر لی، جبکہ پٹرولیم ڈویژن نے ایل پی جی صارفین پر بھی 4669روپے فی میٹرک ٹن پٹرولیم لیوی عائد کر دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نفاذ یکم نومبر سے ہو گا۔ پاور ڈویژن نے ٹیرف کے تعین اور نوٹیفکیشن سال 2015-16 ءکیلئے مستقل ڈیفالٹرز، ترسیلی وتقسیم کار نقصانات کی مد میں 35 ارب روپے جبکہ خالص پن بجلی منافع کی مد میں 65 ارب روپے کی سمری وفاقی کابینہ کا ارسال کر دی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بجلی صارفین سے 100 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کے نرخوں میں 48پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیپرا نے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ میں مالی سال 2016-17 ءکیلئے 1.53 روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش بھی پاور ڈویژن کو بھیجی ہوئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔ پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد 124 ارب بھی بجلی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح اوگرا نے سوئی ناردرن کے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 60.25روپے فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے 96.34روپے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پاور ڈویژن کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv