تازہ تر ین

سعودی شہزادوں کی گرفتاری ، نواز شریف پر بوجھ بڑھ گیا : محمود الرشید

لاہور (وقائع نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ سعودی شہزادوں کی کرپشن پر گرفتاری سے نواز شریف پر دباﺅ بڑھ گیا، تحریک انصاف جلسوں سے کرپشن کیخلاف آگاہی مہم چلا رہی ہے، عوام میں ” شیر “ کی جگہ شعور آ گیا، گرفتاریاں ہونے اور قومی لٹیرے حکمرانوں کی انتخابی ضمانتیں ضبط ہونے کا موسم آ گیا، لٹیروں کا آخری مسکن اڈیالہ ہے کوئی روک سکے تو روک لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ چین ہو ایران، ترکی یا سعودی عرب، ہر ایک نے کرپشن کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے لیکن بد قسمتی سے نواز شریف ملک و قوم کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیسے کے دفاع میں حصول اقتدار کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں انکا پیسے سے پیٹ بھرا اور نہ ہی اقتدار سے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ سعودی شہزادوں کی کرپشن میں گرفتاری کے بعد نواز شریف پر دباﺅ بڑھ گیا کیونکہ یہ کرپشن کے دفاع میں سعودی عرب سے مدد کے خواہاں تھے۔ سعودی حکومت نے ملک بھر میں کرپٹ افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کر کے نواز شریف کو پیغام دیا ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے کامیاب جلسوں سے ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام کمیشن خور سیاسی جماعتوں کو جان کے لا لے پڑے ہوئے ہیں، جلسے عوام کو کرپشن سے آگاہی مہم کا حصہ ہیں ان جلسوں سے عوام میں ” شیر “ کی بجائے شعور آ گیا ہے اور قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ بھٹو صاحب زندہ نہیں انتقال کر گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملک قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کر وسائل کو اپنی ذات پر لگانے والے ہر لٹیرے کا آخری مسکن اڈیالہ ہے، گرفتاریوں اور ایسے قومی مجرموں کی انتخابی ضمانتیں ضبط ہونے کا موسم آ گیا ہے اسے سب ملکر بھی روکنا چاہیں تو روک نہیں سکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv