تازہ تر ین
pak and india

دسمبر خطرناک ،پیشنگوئی نے تھر تھلی مچا دی،خوفناک انکشافات

اسلام آباد/ فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)بابو کلایل نامی بھارتی شہری نے ستمبر میں اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جس میں اس نے دعوی کیا کہ وہ اپنی غیر معمولی حسی صلاحیت کی بنیاد پر یہ بتا سکتے ہیں کہ اس سال کے ختم ہونے سے پہلے بحر ہند میں ایک زلزلہ آئے گا جس سے سونامی پیدا ہو گی جس سے ایشیا کے سات ملک متاثر ہوں گے جن میں انڈیا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔اس پیشگوئی کی کوئی سائنسی توجیح بیان نہیں کی گئی ہے کیونکہ دنیا میں ابھی تک ایسی کوئی تکنیک دستیاب نہیں ہے جس کے ذریعے زلزلے کی 15 سیکنڈ سے پہلے اطلاع دی جا سکے۔ بھارتی سوشل میڈیا میں اس پیشگوئی کا مذاق بھی اڑایا گیا، تاہم آثار بتا رہے ہیں۔ پاکستانی اداروں نے اس پیشگوئی کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ جمعرات کی رات کئی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میڈیا میں گردش کرنے والا ایک سرکار یحکم نامہ پڑھ کر حیران پریشان رہ گئے۔ یہ مراسلہ ایرا کے سربراہ کی جانب سے اپنے سٹاف کے بعض ارکان کو بھیجا گیا۔ ایرا کی جانب سے بار بار رابطے کے باوجود اس مراسلے کی صحت کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا متعدد ادارے بحر ہند میں اس ممکنہ زلزلے اور اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ پیشگوئی کے مطابق یہ زلزلہ پاکستانی سرحد سے 500 کلومیٹر دور آئے گا اس لیے اس سے پاکستان کو بہت زیادہ خطرہ نہیں۔ دریں اثنا ایرا نے پاکستان میں زلزلہ آنے کی وارننگ جاری کردی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ جس کا سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ احسان اللہ خان کو مقرر کیا گیا۔ دیگر ارکان میں لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد سعادت جنجوعہ، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اختر احمد شامل ہیں، کمیٹی رپورٹ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس کو پیش کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv