تازہ تر ین

کاسٹیبل کا بیوہ بھائی یتیم بھتیجوں کے گھر زرعی ارزضی پر قبضہ خاتون بچوں سمیت دربدر دھکے کھاتے گردے کی مریضہ

وہاڑی (رپورٹ شیخ خالد مسعود ساجد) مبینہ طور پر جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ کے ذریعے محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے کانسٹیبل محمد ایوب نمبر859/ci حال تعینات تھانہ سٹی وہاڑی نے بیوہ خاتون اور یتیم بچوں کاک جینا دوبھر کر دیا۔ لاکھوں روپے کا 6کنال 10 مرلے زرعی رقبہ اور تعمیر شدہ مکان و دیگر سامان پر قبضہ کر کے انہیں گھر سے نکال دیا۔ بیوہ خاتون انصاف کےلئے در در کے دھکے کھا کر درد گردہ کی مریضہ بن گئی۔ پولیس پیٹی بھائی کی مدد کرنے لگی جس پر خاتون نے خبریں گروپ آف نیوز پیپرز چینل ۵ کی ہیلپ لائن پر کال کر کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد سے انصاف دلانے کی اپیل کر دی۔ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو 3روز کے اندر انکوائری کر کے کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر81/wb وہاڑی کی رہائشی نور بی بی بیوہ ظہور حسین وصلی کے شوہر کا 9 سال قبل انتقال ہو گیا تھا جس کی وراثتی زمین 6 کنال 10مرلہ اور تعمیر شدہ مکان پر بیوہ اور اس کے دو بچے 12سالہ بیٹے اور 10 سالہ بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھی کہ 2سال قبل ظہور حسین کے بڑے بھائی محمد ایوب وصلی جو محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہے نے بیوہ بھابھی اور یتیم بھتیجے بھتیجی کے رقبہ پر قبضہ کر کے جعلی معاہدہ بنا کر عدالت سے حکم امتناعی جاری کروا لیا جس بابت اس وقت کے ڈی پی او محمد صادق ڈوگر کو درخواست دی کہ معاہدہ جعلی ہے جس پر محمد ایوب کانسٹیبل کارروائی کے ڈر سے پنچایت کے ذریعے یہ کہہ کر کہ وہ زمین کا قبضہ واپس کر دے گا۔ عدالت سے رٹ واپس لے لی ڈی پی او صادق ڈوگر کا تبادلہ ہونے پر زمین کا نہ صرف قبضہ واپس کیا بلکہ رہائشی مکان اور بقیہ دو کنال پر بھی قبضہ کر کے بیوہ اور یتیم بچوں کو گھر سے نکال دیا جس پر خاتون نے موجودہ ڈی پی او عمر سعید ملک کو درخواست دی جس کو ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو چکا ہے مگر پولیس نے ماتحت افسران اور عملہ پیٹی بھائی کے خلاف کوئی کارروائی کرتا نظر نہیں آ رہا نہ ہی 2سال سے رقبہ بیوہ اور یتیم بچوں کو ملا ہے۔ پہلے ڈی ایس پی صدر عمران رشید نے 8ماہ تک تاریخ پہ تاریخ دے کر ذلیل و خوار کیا اور آخر میں تحریر کر دیا کہ بیوہ ونڈہ کروا کر محکمہ مال کے ذریعے رقبہ حاصل کرے جعلی معاہدہ کے بارے میں لکھا کہ قابل دست اندازی نہ ہے جو داخل دفتر کردی گئی جس پر نئی درخواست پر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظہر وٹو کو دی گئی جنہوں نے اپنے ریڈر سب انسپکٹر ملک خالد اعوان کو زبانی حکم دیا کہ کانسٹیبل کےخلاف کارروائی کروائی جائے جس کے اگلے روز ڈی ایس پی مظہر وٹو کا ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے اختیارات ایس پی انویسٹی گیشن میڈم زبیدہ پروین کو مل گئے 15دن تک سب انسپکٹر خالد نے چکر دئیے رکھے اور داخل دفتر کر دی۔ جس پر بیوہ نور بی بی نے جسٹس آف پیس /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید زاہد حسین شاہ کی عدالت میں رٹ دائر کردی ، جنہوں نے سماعت کے بعد ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کو ہدایت کی کہ فی الفور انکوائری کرکے کانسٹبیل کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بیوہ کی داد رسی کی جائے جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی سجاد ٹکا کو انکوائری کا حکم دیا جنہوں نے تحریری طور پر کانسٹیبل محمد ایوب وصلی کیخلاف مورخہ 23-9-17کو دفعہ 420, 468, 471کے تحت مقدمہ درج کرکے فوری معطل کیا جائے ، یتیم بچوں اور بیوہ کی زمین و مکان واپس دلایاجائے جو ڈی پی او کے آفس میں پہنچ گئی مگر ایک ماہ تک سٹاف نے مبینہ طور پر دبائے رکھی جس پر کانسٹیبل کی طرف سے بتایا گیا کہ کانسٹیبل چھٹی پر تھا جسکی وجہ سے اسکی سماعت کے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوتے ہیں جس پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیگل مظہر وٹو کو 3دن کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ طلب کرلی جس پر ڈی ایس پی مظہر وٹو کو نے 6نومبر کو انکوائری کیلئے فریقین کو طلب کرلیا، بیوہ خاتون نور بی بی نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد کو دعائیں دیں ، نور بی بی نے اپنے بھائی محمد عبداللہ ، رشتہ داروں عمر فاروق اور محمد مجاہد کے ہمراہ خبریں ٹیم سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر میاں فہیم اقبال قاضی اور ضلعی خاتون جنرل سیکرٹری نوشین ملک کو محمد ایوب کے بارے میں بتایا کہ محمد ایوب نے 79/WBکے گورنمنٹ ہائی سکول سے جماعت ہفتم تک تعلیم حاصل کی ، انہوں نے سکول سرٹیفکیٹ بھی دکھایا جبکہ جعلسازی سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی کے سلسلہ نمبر 4696فائل نمبر 24/79سے مڈل کا سرٹیفکیٹ پیش کرکے یوسی میں ملازمت حاصل کی، جبکہ ہفتم کے سرٹیفکیٹ میں اسکی تاریخ پیدائش 15/12/63ہے جبکہ مڈل سرٹیفکیٹ میں 15/12/59ہے جبکہ سکول میں ریکارڈ میں نام راشد لطیف ولد محمد لطیف ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک سے اس جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکری حاصل کرنےوالے جعلساز محمد ایوب کانسٹیبل سے نہ صرف رقبہ واپس دلایاجائے بلکہ 30/35سال تک سرکاری تنخواہ وصول کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے کروڑوں کی تنخواہ واپس لی جائے اور محکمہ سے برخاست کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv