تازہ تر ین

بھارتی جیل میں پیدا ہونیوالی بچی کو پاکستانی آنے کی اجازت

نئی دہلی /گوجرانوالہ(صباح نیوز) بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں پیدا ہونے والی پاکستانی لڑکی حنا کو اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ بالآخر پاکستان جانے کی اجازت مل گئی ہے۔حنا کی پیدائش سنہ 2006میں امرتسر کی جیل میں ہوئی تھی اور اب وہ اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ امرتسر سینٹرل جیل میں ضابطے کی کارروائی پوری ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ایک مقامی این جی او نے ان کی خالہ اور ماں کی رہائی کے لیے چار لاکھ کا جرمانہ ادا کر دیا ہے۔ اگر یہ جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا تو انھیں دو سال مزید قید میں گزارنے پڑتے۔اس مقدمے میں پاکستانی قیدیوں کی وکیل نوجوت کور چبا نے بتایا کہ دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن اور امرتسر جیل کے پولیس ڈی جی نے تینوں پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نوجوت نے بتایا کہ انھیں وزارت داخلہ کے اعلی حکام کی جانب سے حنا، ان کی والدہ فاطمہ اور خالہ ممتاز کی رہائی کے بارے میں فون کال آئی تھی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بٹالا میں قائم این جی او ہیومنیٹی کلب نوتیج سنگھ نے جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔حکام کے مطابق فاطمہ اور ممتاز کو آٹھ مئی سنہ 2006 کو اٹاری بین الاقوامی سرحد پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ منشیات انڈیا لا رہی تھیں۔دونوں کو منشیات مخالف قانون این ڈی پی ایس کے تحت ساڑھے دس سال قید کی سزا ہوئی تھی جو نومبر سنہ 2016 میں پوری ہو گئی۔ قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے دونوں پر دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا جس کی عدم ادائیگی میں انھیں مزید دو سال قید کی سزا پوری کرنی تھی۔سزا دیے جانے کے وقت فاطمہ حاملہ تھیں اور انھوں نے جیل میں ہی حنا کو جنم دیا۔نوجوت چبا نے بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ دس سال جیل میں گزارنے کے بعد اپنے اہل خانہ کے پاس جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv