تازہ تر ین
sarfaraz

میچ کیلئے انتظامات پر پاک فوج کا شکریہ، سرفراز احمد

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان میں میچ کیلیے بہترین انتظامات کرانے پر پاک فوج اورآئی ایس آئی کا شکریہ ادا کیا۔
میچ جیتنے کے بعد گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں میچ کیلیے بہترین انتظامات کرانے پر پاک فوج اورآئی ایس آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنے گھر میں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے، ہوم گراو¿نڈز پر کارکردگی دکھانے سے داد بھی زیادہ ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، ان کے مداحوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب شعیب ملک نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا شکریہ اداکرتا ہوں، ہمارے شائقین اسی طرح کی کرکٹ کے منتظر تھے۔ خوشی ہے کہ مین آف دی میچ اور سیریز دونوں ایوارڈز ملکی شائقین کے سامنے وصول کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv