تازہ تر ین
raza rabbani

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی دھمکی ۔۔۔

اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ (ایوان بالا) میں وزراءکی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی برہم ہو گئے، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیروں کی فوج رکھی گئی ہے ،جواب دینے نہیں آتے، وزیراعظم اپنے سوالوں کا جواب دینے ایوان میں آتے ہیں مگر وزیر نہیں آتے، وقفہ سوالات میں بھی وزیر نہیں آتے ہیں اب توجہ دلاﺅ نوٹس پر وزیر کیڈ نہیں آئے وزیر توانائی،وزیر مکانات و تعمیرات ، وزیر مذہبی امور اگر پارلیمان میں سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیں، یہ کوئی راجواڑا ہے کیا؟متعلقہ وزیر جب تک نہیں آتے سوال موخر کیا جاتے ہیں،وزیروں کی عدم حاضری برداشت نہیں کی جائیگی۔ اگر وزیر نہ آئے توقاعدہ 13کے تحت ان کے سینٹ میں داخلے پر پابندی لگائی جائے گی،۔ گزشتہ روز بھی یہی حالت تھی اور یہ توجہ دلاﺅ نوٹس کل موخر کیا گیا تھا۔ کل وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ان کی طبعیت خراب ہے مگر ٹی وی چینل پر ان کا جلسہ دکھایا جارہا تھا جس میں وہ عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر کیڈ نے اب یہ درخواست بھیجی ہے کہ وہ ملک سے باہر ہیں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ میں وزیر کیڈ سے پوچھوں گا اور ان سے وضاحت بھی طلب کی جائے گی۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ وزیراعظم توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب دے سکتے ہیں تو وزیر کیوں نہیں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کارروائی کروں گا تو پھر مجھ سے کوئی گلہ نہ کرے۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا ۔ سینٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اس حوالے سے تازہ سوال کیا جائے۔ سینیٹر احمد حسن کے سوال کا جواب نہ آنے پر سینیٹر اعظم سواتی ی چیئرمین سینٹ کو سوال کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کی جسے چیئرمین نے مسترد کردیا۔ وزیر انچارج انسانی ح قوق نے ایوان کو بتایا ہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 87 ہزار کالیں آئی ہیں اور علاوہ ازیں ای میل بھی آئی ہیں روزانہ 16 گھنٹے ہیلپ لائن کی سروس دینے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پانچ آپریٹرز موجود ہیں پانچ قانونی افسر ہیں تین صبح میں دو شام میں بیٹھتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آپریٹرز کال کسے بھیجتے ہیں جس پر وزیر انچارج نے جواب دیا ہ اس سیل کا ڈی جی بنایا گیا ہے اور وہ ڈی جی تمام معاملات کو دیکھتا ہے۔ اور جو معاملات متعلقہ محکموں سے ہوں ان کو بھجوا دیئے جاتے ہیں۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے اقدامات کرے کہ جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہی نہ ہوں۔ ایوان بالا میں چیئرمین سینٹ نے ٹیکس ادا نہ کرنے کے حوالے سے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک کالتواءکو مسترد کردیا‘ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ قواعد کے تحت یہ تحریک التواءنہیں بن سکتی اس کے لئے کوئی اور ذریعہ استعمال کیا جائے‘ عوامی اہمیت کے معاملہ کے طور پر اس مسئلہ کو ایوان میں پیش کیا جائے۔ چیئرمین سینٹ وزیر موسمیاتی تبدیلی سے دو ماہ عمر میں بڑے نکلے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان جب کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالے سے اظہار یکجہتی کررہے تھے ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت میں پیدا نہیں ہوا تھا جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مشاہد اﷲ صاحب خدا کا خوف کریں جس پر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ جناب میری تاریخ پیدائش اکتوبر 1953ءکی ہے میں اتنا عمر رسیدہ نہیں ہوں جس پر چیئرمین سینٹ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ میں آپ سے صرف دو ماہ بڑا ہوں۔ مشاہد اﷲ خان نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv