تازہ تر ین
maleeha lodhi.jpg

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار ہیں، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت ایسی مہم جوئی سے بازرہے جو خطے میں امن کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ پاکستان اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی قبضے کے70 برس مکمل ہونے پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیرکا ہر دن ایک سیاہ دن ہے، 70 برس سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کے منتظرہیں، مسئلہ کشمیرکے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں امن کے قیام کا واحد راستہ ہیں، بھارت ایسی مہم جوئی سے باز رہے جو خطے میں  امن کے لیے نقصان دہ ہے جب کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کو سپورٹ کرتارہے گا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے انٹرویومیں مزید کہا کہ بھارت کے ظلم سے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، بھارت وہ ملک ہے جس نے اجتماعی طورپر کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جب کہ پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طورپرکشمیریوں کے حق خودارادیت کو سپورٹ کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کےغاصبانہ قبضےکے خلاف کشمیری آج دنیا بھرمیں یوم سیاہ منارہے ہیں اورکشمیرپربھارت کےغیرقانونی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv