تازہ تر ین
amir

محمد عامر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے دبئی پہنچ گئے

لاہور(اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلئے لاہور سے دبئی پہنچ گئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا ۔ محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے تاہم فاسٹ بولر اب مکمل طور پر فٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv