تازہ تر ین
imran khan

نواز، زرداری مافیا کے سردار، کٹہرے میں لائے بغیر اصلاحات نہیں ہو سکتیں، عمران خان

کراچی(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح نوازشریفپنجاب میں مافیا کے سردار ہیں، اس طرح آصف زرداری سندھ میں ہیں اس لیے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر یہاں کوئی اصلاحات نہیں ہوسکتیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما سے فارغ ہوگئے ہیں اب پوری توجہ اندرون سندھ، کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں پر ہوگی، کراچی میں ہر سطح پر میٹنگ ہوئی ہے، سیاستدانوں اور اقلیتوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، اب سندھ کے تواتر کے ساتھ دورے کریں گے جب کہ 5 نومبر کو اوباڑو میں جلسہ بھی کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی میں خراب سیوریج کے نظام سمیت ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کرپشن کی وجہ سے ہیں، جو پیسہ یہاں لگنا چاہیے تھا وہ باہر جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں 8 ارب ڈالر کی پراپرٹی چار سال میں لی گئی، یہ منی لانڈرنگ ہے جس کا د±گنا نقصان ہے، چیرمین نیب اس معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں کرتے کہ یہ پیسہ کون لے کر جارہاہے، تحقیقات سے سب سامنے آجائے گا جب کہ سندھ کی کرپشن کا پیسہ بھی باہر جارہا ہے اس لیے نیب کو ان تمام چیزوں پر تحقیقات کرنی چاہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جب تک کراچی کا بلدیاتی نظام ٹھیک نہیں ہوگا عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، یہاں بلدیاتی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں، میئر کراچی کے پی کے والے اختیارات مانگتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اب کی بار ہم ٹکٹ سوچ سمجھ کردیں گے، پہلے انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث وقت نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کی ٹھیک سے اسکروٹنی نہیں کرسکے لیکن اب اس پر کام شروع کردیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک اداروں کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا اور پیشہ ورانہ طریقے سے نہیں چلایا جائے گا یہ ادارے قوم پر بوجھ بنے رہیں گے، اداروں کا حل نجکاری نہیں انہیں غیر سیاسی کرنا ہے، پی آئی اے اور اسٹیل مل کو ٹھیک کرنے کے لیے پیشہ ورانہ سیٹ اپ لانے کی ضرورت ہے، پی آئی اے میں سفارشی بھرتی کیے گئے جس سے نقصان ہوا۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں جب تک غیر جانبدار ہوکر کام نہیں ہوگا تب تک بیماریاں ختم نہیں ہوں گی، جس طرح یہاں مجرم پھررہے ہیں ان پر ہاتھ ڈالنا ہے، کسی بھی دہشت گرد کے خلاف قدم اٹھاتے ہوئے یہ نہ دیکھا جائے کہ اس کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے۔ عمران خان نے قومی احتساب بیورو(نیب) سے دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں کی پراپرٹی کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دبئی میں 8 ارب ڈالر کی پراپرٹی چار سال میں لی گئی، یہ منی لانڈرنگ ہے جس کا دگنا نقصان ہے،پاناما سے فارغ ہوگئے اب سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے، زرداری اور فریال کو جیل بھیجے بغیر صوبے میں اصلاحات ممکن نہیں،فوج اور عدلیہ کے سوا تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک حکمران دیانتدار اور ایماندار نہیں ہونگے پاکستان کی دنیا میں عزت مشکل ہوگی۔ آصف زرداری اس وقت سندھ کا سب سے بڑا ڈاکو ہے۔بمبینو سینما میں بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے آج اربوں کھربوں کے مالک بن گئے ہیں ۔جس کے باپ کی 150ایکڑ زمین تھی آج وہ ایک لاکھ ایکڑ زمین سے زائد کا مالک بن گیا ہے۔ آصف زرداری نے لوٹ مار اور کرپشن سے 19شوگر ملز بھی بنائی ہیں جس میں 14شوگر ملز عزیر بلوچ نے قبضہ کر کے آصف زرداری کو دی ہیں ۔ عزیر بلوچ کروڑوں روپے گا ماہانہ بھتہ آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو دیتا تھا۔ بلاول ہاﺅس کراچی کے آس پاس درجنوں بنگلے زبر دستی قبضہ کر کے اونے پونے داموں زرداری کے حوالے کئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv