تازہ تر ین
paksri

لاہور معرکہ کے انتظامات کا جائزہ لنکن سکیورٹی وفد کی کل پاکستان آمد

لاہور(نیوزایجنسیاں) ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن بورڈ کا سکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔سری لنکن سکیورٹی وفد یہاں پر ٹیم کی سکیورٹی کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد ٹیم یو اے ای سے لاہور کیلیے بھیجی جائے گی۔ 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور میچ کیلیے وزارت داخلہ کلیئرنس بھی دے چکی ہے۔یاد رہے کہ مہمان ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹو کول دیا جائے گا اورسکیورٹی کیلیے دیگر اضلاع کی پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ 6 ڈی پی اوز، 30 ڈی ایس پیز، ایلیٹ فورس کی 100 ٹیمیں، بشمول 6 ریزروز اسنائپرز، 50 پی سی ریزورز اور 150 ریزورز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیاہے۔واضح رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کو دہشتگردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اب 8 برس بعد سری لنکا ہی پہلی بڑی ٹیم ہے جوکہ پاکستان آرہی ہے، کئی اہم کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جن میں مستقل کپتان اپل تھارنگا، فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا، بولر سورنگا لکمل، بیٹسمین نروشن ڈیکویلا اور چمارا کاپوگدیرا شامل ہیں، ان میں سے لکمل اور کاپو گدیرا اس بس پر سوار تھے جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، ان اہم پلیئرز کے انکار کی وجہ سے سری لنکا نے تین ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے اپنے اسکواڈ میں زیادہ تر غیرمعروف کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جبکہ یہ بھی اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ ہیڈ کوچ نک پوتھاس اورفزیو تھراپسٹ نرمیلن تھانابالاسنگھم بھی پاکستان جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالا کا کہنا ہے کہ پوتھاس نے مجھ سے ایسی کوئی بھی بات نہیں کی ہے، ہم صرف ایک دن کے لیے پاکستان جارہے ہیں تاہم ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم وہاں پر جائیں اورانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv