تازہ تر ین
psl

پی ایس ایل میچز: آئی سی سی سیکیورٹی معاون کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

کراچی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی معاون نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کرانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے، اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے باہر بھی سیکیورٹی سخت رکھی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔آئی سی سی کے سیکیورٹی معاون ریگ ڈکاسن نے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان سمیت مرکزی بلڈنگ اور ڈریسنگ رومز کا بھی دورہ کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے ریگ ڈکاسن کو بریفنگ دی۔ریگ ڈکاسن آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے بھی ملاقات کریں گے جس دوران ا?ئی جی انہیں سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دیں گے۔واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی نے اس بار پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv