تازہ تر ین
nzvsindia

لیتھم اور روس ٹیلر نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

ممبئی: ٹام لیتھم اور روس ٹیلر نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا، شاندار بیٹنگ سے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے فتح دلادی۔نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دیکرتین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، 281 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز کی پہلی وکٹ 48 کے مجموعے پر گری جب جسپریت بمرا نے کارتھک کی مدد سے کولن منرو کو 28 رنز پر میدان بدر کیا۔صرف 6 رنزبناکر کپتان کین ولیمسن کلدیپ یادیو کی وکٹ بن گئے، ایکسٹرا کور پر موجود جادیو نے بغیرکسی مشکل کے کیچ تھام لیا، 80 کے ٹوٹل پر مارٹن گپٹل بھی 32 رنزبناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انھیں پانڈیا نے کارتھک کی مدد سے قابو کیا، اب وکٹ پر روس ٹیلر اور ٹام لیتھم یکجا ہوئے، انھوں نے بھارتی اٹیک کی خوب خبر لیتے ہوئے میزبان سائیڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کیلیے سب سے بڑی 188 رنز کی شراکت قائم کی،۔اس دوران لیتھم نے بھارتی سرزمین پر پہلی سنچری مکمل کی، ٹیلر کے پاس بھی تھری فیگر اننگز کا موقع تھا مگر 95 کے اسکور پر وہ بھونیشور کمار کی گیند پر ایکسٹرا کور پر چاہل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، نئے بیٹسمین نکولس نے چوکا جڑ کر ٹیم کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا، لیتھم 103 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انھوں نے 102 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکے اور 2 چھکے جڑے۔اس سے قبل بھارت نے 8 وکٹ پر 280 رنز بنائے، جس میں ویرات کوہلی کے 125 بالز پر بنائے گئے 121 رنز نمایاں تھے جن میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، یہ کوہلی کی 31 ویں سنچری ہے، کوئی بھی بیٹسمین 200 ون ڈے میں اتنی تھری فیگر اننگز نہیں کھیل سکا ہے، اس وقت ابراہم ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملا نے 158 ون ڈے میچز کھیل کر بالترتیب 24 اور 26 سنچریاں بنائی ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے 4 اور ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں لیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv