تازہ تر ین
zareen khan

فلموں میں ناکامی، زرین خان کا ٹی وی پر کام کرنے کا فیصلہ

ممبئی:  اداکارہ زرین خان بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئے ہارر شو میں نظرآئیں گی۔ 2010 میں فلم ویر کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری دینے والی اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے تاہم فلم ویر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ زرین خان کو انکے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فلمسازان کے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے اور کہا جانے لگا کہ زرین کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ فلموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے ٹی وی پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv