تازہ تر ین
lahore high court

کالا با غ ڈیم کی تعمیر بارے لاہور ہائیکورٹ کا دبنگ اقدام

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم نہ بنانے پر برطرف وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف‘ راجہ پرویزاشرف‘ میاں شہبازشریف‘ قائم علی شاہ‘ پرویز خٹک اور عبدالمالک بلوچ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر نے مو¿قف اختیار کیا کہ عدالت نے 2012ءمیں حکم دیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کالاباغ ڈیم بنایا جائے لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر میاں نوازشریف سمیت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارورائی کی جائے اور عدالت ڈیم بنانے کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد میاں نوازشریف سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔
جواب طلب



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv