تازہ تر ین
Donkey Adoption

حکومتی سرپرستی میں مقابلہ حسن

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے گدھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر (ایل پی آر ون) کی سربراہی میں ڈونکی شو و مقابلہ خوبصورتی کا انعقاد منڈی مویشیاں تاندلیانوالہ میں کیا گیا۔ میلے کا مقصد پنجاب بھر سے آنے والے گدھوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے میلہ میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلے کا مقصد مالکان میں گدھوں کی بہتر دیکھ بھال و افزائش کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔ مقابلہ جات میں جوان نر گدھا مقابلہ خوبصورتی پر پہلا انعام پچاس ہزار روپے بمعہ ٹرافی و سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ اسی طرح مادہ جوان گدھی مقابلہ خوبصورتی جیتنے والے تین مالکان کو نقد انعام‘ ٹرافی و سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ ریڑھی دوڑ جیتنے والوں اور خوبصورت بچہ گدھا مالکان کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv