تازہ تر ین
pak-us

امریکہ کی پاکستان کو پھر گیدڑ بھبکی

کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرپاک فوج یرغمالی خاندان کو بازیاب کرانے کیلئے فیصلہ کن کارروائی نہ کرتی تو امریکہ پاکستان کے اندر خود آپریشن کرنے کیلئے تیار بیٹھا تھا اور خاندان کی بازیابی کیلئے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو مارنے والی نیوی سیلز ٹیم 6بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے ریہرسل بھی شروع کردی تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دی جاچکی تھی۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے انٹیلی معلومات ملنے کے بعد پاکستانی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر واضح پیغام دیا تھا کہ آپ مسئلہ حل کریں یا پھر امریکہ خود کرے گا۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ”سی آئی اے“ کا ایک جاسوس طیارہ (ڈرون) گزشتہ ماہ شمال مغربی پاکستان میں محوپرواز تھاکہ اس دوران کچھ غیرمعمولی چیز دیکھنے کو ملی۔ ایک نوجوان خاتون اور بچے بھی عسکریت پسندوں کے کیمپ میں موجود تھے۔ انٹیلی جنس تجزیئے کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ پانچ سال قبل اپنے خاوند سمیت افغانستان سے اغواہونے والی امریکی خاتون ہوسکتی ہے۔ اعلیٰ امریکی حکام کے مطابق مغویوں کی موجودگی کے اشارے ملنے کے بعد عسکری منصوبہ سازوں نے بازیابی کیلئے نیوی سیل ٹیم 6 تشکیل دی جو کہ کمانڈوز کا ایک گروپ ہے جس نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو مارنے کیلئے بھی آپریشن کیا تھا لیکن کچھ خدشات کی وجہ سے پھر آپریشن منسوخ کردیا گیا۔ ایک دن بعد سی آئی اے کو معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے فیملی کو کیمپ سے باہرنکالا اور پاکستان کے قبائلی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2011ءمیں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی نیوی سیلز ٹیم 6کے کمانڈوز پاکستان میں آپریشن کر چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv