تازہ تر ین
cricket-karachi

پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

کراچی ( ویب ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کرائے جانے کی تصدیق کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی میں ملاقات کی جس میں پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرانے پر بات چیت کی گئی اور اس موقع پر بالخصوص سیکیورٹی کے امور پر بات ہوئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مراد علی شاہ کا نجم سیٹھی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے جو بہترین ہوگی، آپ چاہیں تو ایئر پورٹ سے ہوٹل تک ٹیم کے ساتھ آو¿ں گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پر امن شہر ہے، یہاں بھی انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، ہم سیکیورٹی کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv