تازہ تر ین
mufti qawi

مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت میں بال بال بچ گئے

ملتان (ویب ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔ملتان کی سیشن کورٹ کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال اُس وقت پیدا ہو گئی جب عدالت نے مفتی عبد القوی کو گرفتار کرنے لیئے ہتھکڑیاں بھی عدالت میں منگوا لیں تاہم مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ وہ تفتیش کے لیئے پولیس کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، ان کا قتل سے کوئی تعلق نہیں انہیں یقین ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا، جس پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔ عین ممکن تھا کہ کمرہ عدالت سے مفتی قوی کو گرفتار کر لیا جاتا لیکن وہ بال بال بچ گئے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ ۔بھی کریں گے اور کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv