تازہ تر ین
upul-tharanga

لنکن کپتان تھرنگا نے لاہورآکرکھیلنے سے انکارکردیا

ابو ظہبی (نیوزایجنسیاں ) سری لنکا کی ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا نے لاہور میں تیسرا ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے انکار کر دیاہے۔ لاہور میں کھیلے جانے والا تیسرا ٹی ٹوینٹی بھی مشکلات کا شکار نظر آ رہاہے کیونکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا نے لاہور میں تیسرا ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے انکار کر دیاہے جبکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ تھریسارا پریرا اور دیگر تین کھلاڑیوں نے کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہناہے کہ سری لنکا کے فاسٹ باولر ملنگا اور سورانگا لکمل نے بھی لاہور میں تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے سے انکار کر دیاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv