تازہ تر ین
musharaf

سابق سپہ سالار کی 27اکتوبر کو طلبی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو طلب کرتے ہوئے سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ اور ارم شاہین ایڈووکیٹ جبکہ مشتاق احمد اور راشد محمود بطور ضامن عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ ضامن بتائیں کہ کب پرویز مشرف کو عدالت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں، اگر پرویز مشرف پیش نہ ہوئے تو ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرلئے جائیں گے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدرآنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر نے اجازت دی تو واپس آجائیں گے، عدالت نے پرویز مشرف کے ضامن کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پرویز مشرف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں 2007ءمیں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv