تازہ تر ین
imran-khan

26اکتوبر کو گرفتاری دینگے یا نہیں بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (اے این این، صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ الیکشن کمیشن کومتعصب کہنے پر بھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا۔۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ممبر کمیشن ارشاد قیصر کی آمد میں تاخیرکے باعث دیر سے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، فیصلے میں عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کراچی ائیرپورٹ پر دیے گئے بیان پر بھی عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب طلب کرلئے اور کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دریں اثناءترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے پاس وار نٹ جاری کرنے کا اختیارنہیں، یہ ادارہ تعصب پسند ہے، عمران خان نے کبھی پیش ہونے سے انکارنہیں کیا۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے، آج تک کسی بھی سیاستدان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔۔واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔اس سے قبل 15 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیئے تھے۔عمران خان کے وکیل کو دلائل کے لئےگزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نےآخری موقع دیاتھا۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پرتعصب کے الزام عائد کیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نشانے پر ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 2013کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزمات عائد کئے۔ الیکشن کمیشن نے صرف عمران خان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم غیر قانونی ہے۔ہائیکورٹ نے وارنٹ کو معطل کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کا آج کا حکم توہین عدالت ہے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ عدالت میں اٹھائیں گے۔ بابر اعوان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نئے مینڈیٹ کی فوری ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv