تازہ تر ین
Govt-of-Punjab-Logo

پنجاب حکومت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دئیے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے بالآخر ڈپٹی میئرز کو بھی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ زونز کے اختیارات اور کام تفویض کرنے کیلئے لارڈ میئر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ایکٹ میں ترمیم پر بھی کام شروع کر دیا گیا۔ معاملات کا جائزہ لینے کیلئے لارڈ میئر کرنل مبشر، ڈپٹی میئر وسیم قادر، محکمہ فنانس، محکمہ بلدیات اور محکمہ قانون کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی زونز کو انتظامی اور مالی معاملات میں بااختیار بنانے اور زونز کے کام کرنے کے طریقہ کام کے بارے میں تجاویز پیش کریگی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ڈپٹی میئرز کو زونو تفویض کرنے کے بعد محکمہ بلدیات کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئرز کو اختیارات دینے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے ترامیم پر بھی کام شروع کر دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv