تازہ تر ین

انضمام ٹیم کی خامیوں پر انوکھی وضا حتیں دینے لگے

لاہور(نیوزایجنسیاں)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کا ملبہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے پر ڈال دیا ۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہونے سے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔ قومی سکواڈ میں اس وقت کوئی بھی ایسا کھلاڑی نہیں جس نے اپنی سر زمین پر ٹیسٹ میچ کھیلا ہو ۔انٹرنیشنل ٹیموں کے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پڑتی ہے جس کی وجہ سے ہوم گرانڈ اور مقامی شائقین کا ایڈوانٹیج نہیں ہوتا قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کا ان فٹ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بیٹنگ لائن میں بہت سی خامیاں ہیں۔ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ٹیم میں یونس خان اور مصباح الحق کاخلا ہے امید ہے نئے ٹیلنٹ سے کمی پوری ہو جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہوئی جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی غلطی نہیں کی بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم منتخب کی گئی ہے جس میں نئے کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیا جا رہا ہے۔ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی غلطی نہیں ہوئی جبکہ بیٹنگ لائن میں بہت سی خامیاں ہیں۔چیف سلیکٹر کا فاسٹ بالر محمد عامر کی انجری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کا ان فٹ ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے فٹنس ٹیسٹ میں کلیر قرار دئیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کاسامنا رہاجس پر توجہ دے رہے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ سیریز میں قومی بیٹنگ لائن میں بہت سے خرابیاں نظر آئیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں یونس اور مصباح الحق کی کمی محسوس ہوئی،سابق سینئر بیٹسمینوں کے حوالے سے انضمام الحق کا کہناتھا کہ ٹیم میں یونس خان اور مصباح الحق کاخلا ءہے امید ہے نئے ٹیلنٹ سے کمی پوری ہو جائے گی۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ٹیم کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv