تازہ تر ین
imran khan

ایک خاندان ملک میں اپنی چوری چھپانے کیلئے ملک کو تباہ کر رہا ہے

بونیر (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک خاندان ملک میں اپنی چوری چھپانے کیلئے ملک کو تباہ کر رہا ہے ، بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم شاہد خاقان آج بھی ایک برطرف انسان کو اپنا وزیر اعظم مانتے ہیں اور انہی سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم دنیا میں بمباری سے تباہ نہیں ہوتی بلکہ اس کو کرپشن کے ناسور سے تباہ کیا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں پاکستان کا ایک ایک شہری کروڑوں کا مقروض ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ حکمران ملک چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے ہیں جس کو پورا کرنے کیلئے ہمیں عوام سے ٹیکسوں کی وصولی کرنا پڑتی ہے اور ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv