تازہ تر ین
shoaib akhtar

شعیب اختر قلندرز کا حصہ بن گئے،ٹیم مینٹور مقرر

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق اسٹار بولر شعیب اختر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔لاہور قلندرز کے رانا فواد نے پریس کانفرنس کے دوران شعیب اختر کو لاہور قلندرز کا مینٹور مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر جنوبی افریقا لیگ میں ڈربن قلندرز کے بھی مینٹور ہوں گے۔اس موقع پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی ہے، لاہورقلندرز کی خوبی ہے کہ یہ کام کرتے ہیں، لاہور قلندرز نے جو ٹرائلز کرائے وہ پچھلے 30 برس میں نہیں دیکھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فاسٹ بولنگ میں جارحانہ انداز واپس لانا ہے اور کوشش کروں گا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے کو نکھاروں۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ قلندرز فیملی میں اچھے لوگوں کا آنا ضروری ہے، شعیب اختر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv