تازہ تر ین

دیپیکا ،کاجول،کرشمہ،سری دیوی ایک ساتھ فلم میں کاسٹ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم جس میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں میں اداکارہ کاجول، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور سری دیوی مختصر کردار میں نظر آئیں گی اور انہوں نے فلم کی عکسبندی مکمل کر لی ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون جلد فلم کی عکسبندی شروع کریں گی تاہم دیپیکا پڈوکون کے کردار کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں ، فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماواتی“ میں نظر آئیں گی۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv