تازہ تر ین

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی79 ویں سالگرہ منائی گئی

کراچی(شوبز ڈیسک)لالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ گذشتہ روز منائی گئی ۔ لالی وڈ کی پہچان اداکار وحید مراد آج زندہ ہوتے تو 79 سال کے ہو چکے ہوتے ۔ خوبرو اور ورسٹائل اداکار کی پر اثر آواز اور دل آویز انداز نے انہیں بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو کی پہچان دلائی ۔ہزاروں دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی تھیں ، جب وہ پردے پر ابھرتے تھے ۔ رومانوی فلموں کے لیے انہیں آئیڈیل مانا جاتا تھا ۔ وحید مراد کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ فلمیں ہیں ۔ انہوں نے ہیرا اور پتھر ، ارمان ، اولاد ، شبانہ ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، انجمن ، شمع اور کئی دیگر فلموں میں اداکاری کے جو ہر دکھا ئے ۔ پاکستان کی فلم نگری پر راج کرنے والا یہ خوبصورت فنکار آج ہم میں نہیں لیکن ان کا نام لالی وڈ کی تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ۔
وحید مراد نے لالی ووڈ کی کئی ہیروئنز کے ساتھ جوڑی بنائی ، ان کی ہیروئنز میں عالیہ ، شبنم، بابرہ شریف ، زیبا جیسی نامور اداکارائیں شامل تھیں ۔ اداکار وحید مراد کے والد نثار مراد اپنے دور کے مشہور فلمساز اور تقسیم کار تھے ۔ انہوں نے وحید مراد کیلئے ذاتی سرمائے سے کئی فلمیں بنائیں جو سپرہٹ رہیں ۔ وحید مراد بھی لالی ووڈ کے مٹھی بھر مطلب پرست فلمسازوں کی بے اعتناعی کا شکار ہوئے ۔لگاتار چند فلمیں ناکام ہونے سے فلمسازوں نے انہیں فلموں میں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرنا بند کر دیا ۔ وحید مراد نے کسی صورت فلموں میں ثانوی کردار کرنے کی آفر قبول نہ کی اورفلمسازوں کو جواب دے دیا جس کے بعد سب نے وحید مراد سے منہ موڑ لیا ۔ فلمسازوں کی اس بے رخی اور گھر والوں کے طعنوں سے تنگ آکر وہ اپنی منہ بولی بہن کے گھر رہنے لگے جہاں 23 نومبر 1983 کو دل کا دورہ پڑنے سے وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv