تازہ تر ین

بھارت جواب کیلئے تیار رہو ، ملیحہ لودھی نے بھارت کو تنبیہ کر دی

ملیحہ لودھی نے بھارت کو بڑی وارننگ جاری کردی، لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں خطاب ۔
نیویارک (نیویارک ؛ محسن ظہیر ) اگر انڈیا نے لائین آف کنٹرول کی حالیہ خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو پاکستان سخت جواب دے گا، انڈیا پاکستان کے اپنے دفاع کی صلاحیت کے بارے میں کسی خام خیالی میں نہ رہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت کو وارننگ جاری کر دی ۔ انڈیا کی جانب سے لائین آف کنٹرو ل کی خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بھارت ایسی اقدام مقبوضہ کشمیر میں اپنے جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لئے کررہا ہے ،ملیحہ لودھی
کشمیر میں صرف ایک ہی دہشت گردی ہو رہی ہے اور اس ریاستی دہشت گردی کا انڈیا مرتکب ہو رہا ہے۔ انڈیا کی جانب سے سینکڑوں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔انڈین سیکورٹی فورسز کی جانب سے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی طور پر اوروسیع پیمانے پر چھروں کے ذریعے کشمیریوں کو اندھا اور شدید زخمی کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں پر عملدار ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر مسلسل بھارتی جارحیت و قبضہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی انصاف کے تقاضوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔کشمیری اپنے حق خود ارادیت کےلئے بے مثال جدوجہد کررہے ہیں۔
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔ پاکستان کے ہزاروں شہر ی اور قانون نافذ کرنے والے افراد شہید ہو چکے ہیں۔ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv