تازہ تر ین

شوبز برادری بھی غم حسین ؓ میں نڈھال فنکاروں کے گھروں میں مجالس کا سلسلہ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)عشرہ محرم الحرام کے دوران امام عالی مقام اور انکے رفقاءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شعبہ زندگی کے دوسرے افراد کی طرح شوبز انڈسٹری بھی غم میں ڈوبی نظر آئی۔ فنکاروں کے گھروں میں مجلس، اعزاداری، لنگر کا خوب اہتمام کیا گیا۔ اداکار محمد علی، ضیامحی الدین، طلعت حسین کی پرسوز آواز نے ہر دل کو رونے پر مجبور کردیا، مختلف گلوکاروں نے مرثیہ، نواحہ سوزو سلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ ہندو عقیدے کی پرستار بلبل ہندوستان لتا منگیشکر نے بھی حضرات امام حسینؓ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی اکثر مرد و خواتین فنکاروں نے امام زین العابدین کی یاد میں بیڑیاں پہن لیں۔ جن میں نادیہ علی ، میریم علی، سنبل راجہ اور کئی دیگر شامل تھے۔ اداکارہ خوشبو، ترنم ناز نے اپنے گھروں میں مجلس کا اہتمام کیا۔ فیشن ڈیزائنر عائشہ جاوید ، شین جاوید، نوری، استاد حامد علی خان، حمیرا چنا، سنبل احمد، صائمہ نے مجالس اعزا کا انعقاد کیا۔ اداکارہ یاسمین شوکت نے شاہنور سٹوڈیو میں شیعہ ذوالجناح برآمد کیا۔ ملائیکہ، دردانہ رحمن نے شہداءکربلا کی عقیدت میں اپنی محبتیں نچھاور کیں۔ 14محرم کو فیشن ڈیزانئر بی جی مجلس اعزا منعقد کرے گی۔ شہداءکربلا کو پرسہ دیتے ہوئے شاہدہ منی کا کہنا تھا کہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے مقصد کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اداکارہ معمررانا کا کہنا تھا کہ سانحہ کربلا باطل کے سامنے سر خم نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ اگر آج کا مسلمان اپنا ایمان مضبوط کرلے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔ اداکارہ شین نے کہا کہ شہداءکربلا کی عظیم قربانی اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ کرگئی، اداکارہ خوشبونے کہا کہ یوم عاشورہ اسلام کا روشن باب ہے شہداءنے اپنے خون سے وہ چراغ روشن کیا جو تاقیامت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv