تازہ تر ین
petrol khabrain

پٹرول بم پھٹنے کو تیار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت کا پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ‘ نئی قیمتوں پر مشتمل سمری وزارت خزانہ کو ارسال‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے 33 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی۔ وزیر خزانہ کے سبسڈی دے کر پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی باتیں ہوائی ثابت۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے لیے سمری نئی قیمتوں کی سمری وزرات خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت سب سے زیادہ 19 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز‘ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے‘ پٹرولیم 2.36 روپے‘ مٹی کا تیل 19.33 اور لائٹ ڈیزل 14.10 فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرے گی۔ ملک میں پہلے ٹماٹر‘ پیاز اور دیگر چیزوںکی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر اشیاءکی قیمتوں کے بڑھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے لیے کہا تھا کہ 4 بلین کی سبسڈی دی جائے گی تاہم اب اطلاعات یہ ہیں کہ نئی قیمتوں کی سمری منظور ہونے کے لیے وزارت خزانہ کے در تک پہنچ چکی ہے وزیر خزانہ و وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج 30 ستمبر کو کریں گے جس کا اطلاق کل یکم اکتوبر سے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv