تازہ تر ین

فری بلوچستان کی سرپرستی, سوئس حکومت کیخلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج

کوئٹہ(اے اےن اےن)مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ،بلوچ ،پشتون اور دیگر قبائلی رہنماﺅں نے سوئٹزرلینڈ حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا، مداخلت بند کی جائے ،بلوچ ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار ہیں،بلوچستان کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، سوئس حکومت کی جانب سے فری بلوچستان تحریک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے،آزادی کی تحریک بلوچستان میں نہیں بلکہ کشمیر ، حید ر ٓاباد دکن و دیگر بھارتی ریاستوں میں ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، یہ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا، اسے بھارت کے قبضے سے چھڑائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوئس گورنمنٹ کی طرف سے فری بلوچستان تحریک کے خلاف نکالی گئی بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کی قیادت جماعتہ الدعوة بلوچستان کے مسﺅل مولانا محمد اشفاق نے کی۔ ریلی کے اختتام پر پر یس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ، مولانا محمد اشفاق ،میر معظم شاہوانی ، میر حشمت لہڑی، ڈاکٹر محمد ہارون ،محمد ادریس مغل ، حضرت علی اچکزئی،بلال خان کاکڑ ،ملا عبیدو بڑیچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تاجک قومی اتحاد کے سردار افضل تاجک، چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان نجیب ترین، صدر انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ، میر عثمان پرکانی،میر فہیم مینگل، ٹکری عبدالقیوم شاہوانی، ٹکری شکر اللہ ابابکی، حاجی محمد خان گورگیج سمیت 32قبائلی ، قومی سرداران اور عمائدین اپنے نمائندوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی میںشرکت کی۔احتجاجی ریلی ریلوے ہاکی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ پہنچی۔مظاہرے سے خطاب کرے ہوئے جماعة الدعوة بلوچستان کے مسﺅل مولانا محمد اشفاق نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج یورپ میں پاکستا ن کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور پاکستان کا سابقہ وزیراعظم اسی یورپ کی گود لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔میں یورپی حکمرانوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آزادی کی تحریکیں بلوچستان میں نہیںبلکہ کشمیر، حیدرآباد دکن و دیگر بھارتی ریاستوں میں چل رہی ہیں، جمایت کرنی ہے تو ان کی کریں۔ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ سو ئٹزرلینڈ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں جہاں پاکستان کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان میر معظم شاہوانی نے کہا کہ آج کا یہ مظاہرہ ثابت کرتا ہے کہ ہم بلوچ پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیں کوئی پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔ ہمارے دل میں کلمہ بستا ہے اور اسے کلمے کی بنیاد پر ہم سب ساتھ ہیں۔کوئٹہ کے معروف ٹرانسپورٹر میرحشمت لہڑی نے کہا کہ میں ریلی و مظاہرے کے تمام شرکاءکو خوش آمدید اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آج اس اہم موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں اور دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ بلوچستان پاکستان ہے ، بلوچستان ہماری ماں ہے اور اس کی حفاظت ہم کریں گے اور بلوچستان کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv